زرعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں کسانوں کی مدد کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال

لاہور، جون 16, 2020 – کاشتکاری کے بہترین طریقوں کو اپنانے کو فروغ دینے اور Bayer کی جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بیج اور فصل کے تحفظ کی مصنوعات کی نمائش کرنے کے لیے، Bayer Pakistan کے کراپ سائنس (Crop Science) ڈویژن نے ایک ڈیجیٹل کسان لرننگ سینٹر کا اہتمام کیا، جو کمپنی کی پنجاب میں قائم تحقیقی سہولت سے سوشل میڈیا پر لائیو سٹریم کیا گیا۔

یہاں تک کہ کوِوِڈ-19 کے وبائی مرض کے دوران، زراعت ان اہم شعبوں میں سے ایک ہے جسے ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معمول کے مطابق کام جاری رکھنا چاہیے۔ پورے پاکستان میں کسانوں کی خدمت جاری رکھنے کے لیے، Bayer کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ 

Bayer Pakistan کے کراپ سائنس (Crop Science) ڈویژن کی ملکی تجارتی سربراہ، ماریہ سلیم کا خیال ہے کہ کمپنیوں کو مارکیٹنگ کی روایتی سرگرمیوں سے ہٹ کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہم ہیں جو اس عالمی بحران کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ سلیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "جیسا کہ ماضی میں آمنے سامنے بات چیت اور کسانوں کے اجتماعات کارآمد ثابت ہوئے ہیں، ہمیں وبائی امراض کی حدود اور پابندیوں کو اپنانا چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "Bayer Pakistan کا کراپ سائنس (Crop Science) ڈویژن صف اول پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے کہ کاشتکاری کی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھیں، -- اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کر رہا ہے۔"

سماجی فاصلہ کے موجودہ معمول کے ساتھ، Bayer اپنے صارفین سے جڑنے کے لیے اختراعی طریقے اپنا رہی ہے۔ نتیجے کے طور پر، اس تقریب کو فیس بک (Facebook) کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا اور پاکستان بھر کے کسانوں کو زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں کی اقسام کے میدانی مظاہروں کا مشاہدہ کرنے، جدید ترین زرعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کرنے، اور بہترین زرعی طریقوں کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔ 

ڈیجیٹل آموزش سنٹر کا یہ اقدام اس بات کی ایک مثال ہے کہ Bayer، جڑے رہنے کے لیے کس طرح وبائی مرض سے متعلقہ درپیش چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔ تقریب 87,000 سے زیادہ صارفین تک پہنچی جس میں 33,000 منفرد ناظرین نے لائیو سٹریم میں شرکت کی۔

ضلع گوجرانوالہ کے ایک کسان چوہدری صفدر علی نے، Bayer Pakistan کے ڈیجیٹل حدِّ رسائی اقدامات کی تعریف کی اور ان کا خیال ہے کہ کسانوں کو زرعی طریقوں اور فصلوں کی ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننے کے لیے دستیاب ڈیجیٹل ٹولز اور پلیٹ فارمز سے تیزی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ "یہ دیکھنا حوصلہ افزاء ہے کہ Bayer Pakistan جیسی کمپنیاں کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہیں اور ہمیں جدید ترین رجحانات، ٹیکنالوجیوں اور کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔" 

حفصہ زبیر، مواصلات اور سرکاری معاملات کی سربراہ 

This browser is no longer supported. Please switch to a supported browser: Chrome, Edge, Firefox, Safari.