وہاڑی، ستمبر 24، 2020 – Bayer Pakistan کے کراپ سائنس (Crop Science) ڈویژن نے ستمبر 24، 2020 کو وہاڑی کے ایک مقامی فارم میں کپاس کے کاشتکاروں اور مرکزی شراکت داروں کے لیے ایک کسان لرننگ سینٹر کا اہتمام کیا۔
کپاس ایک اہم فائدہ مند فصل ہے اور پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کا خط حیات ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں غیر یقینی موسمی حالات، تصدیق شدہ بیج کی ناکافی دستیابی اور حشرات کے حملے کی وجہ سے فصل میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ اس رجحان کو روکنے میں مدد کے لیے، Bayer Pakistan نے کسانوں کو فصلوں سے متعلق درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا، بہترین زرعی طریقوں کو اپنانے کی اہمیت کی مکمل وضاحت سے نشان دہی کی اور جدید ترین زرعی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی۔
ایک روزہ تقریب نے ضلع وہاڑی کے 200 سے زائد کسانوں اور کاروباری شراکت داروں کو کپاس کے کھلے کھیتوں کا مشاہدہ کرنے، بہترین کاشتکاری کے طریقوں اور جدید ٹیکنالوجیوں کے بارے میں مختصر تفصیلی ہدایات حاصل کرنے اور کپاس کی فصل سے متعلقہ مخصوص موضوعات یا سوالات پر مباحثہ کرنے کے لیے تکنیکی ماہرین سے بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ تقریب کی ایک اضافی خصوصیت کسانوں کی ایک بڑی نمائش تھی جہاں بیج کے کاروباروں، ٹیکنالوجی فراہم کنندگان اور ڈرون آپریٹرز نے کسانوں کے فائدے کے لیے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی۔
Bayer Pakistan کے کراپ سائنس (Crop Science) کی ملکی تجارتی سربراہ ماریہ سلیم کا خیال ہے، کہ کاشتکاروں کو اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری آگاہی اور مہارتوں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔ ماریا نے وضاحت کی، "Bayer اپنی مرضی کے مطابق زرعی حل فراہم کر رہی ہے اور کسان کے لیے ایک مکمل آموزش تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ان لرننگ سینٹرز کے ذریعے معلومات کی منتقلی کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ جڑنے کے نئے طریقے تلاش کرنا جاری رکھیں گے اور تکنیکی طور پر زراعت کے جدید طریقوں کو اپنانے میں ان کی مدد کریں گے۔"
Bayer Pakistan نے کسانوں کو مفید معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا سے بھی فائدہ اٹھانا جاری رکھا۔ اس کوشش کے حصے کے طور پر، تمام معلوماتی سیشنز، آزمائشی دورے اور عملی مظاہرے فیس بک (Facebook) کے ذریعے براہ راست نشر کیے گئے۔ اس سے Bayer کو لائیو سٹریم کے لیے 202,000 نظارے اور 2,500 مشغولیات کے ساتھ 450,000 سے زائد فیس بک (Facebook) صارفین تک اپنا پیغام پہنچانے کا موقع ملا۔
ممتاز مقامی کسان چوہدری آصف نے، کپاس کی فصل سے متعلق درپیش چیلنجوں اور ان کے حل اور زرعی ٹیکنالوجی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں جاننے کے لیے Bayer Pakistan کی طرف سے فراہم کردہ موقع کو سراہا۔
"لرننگ سینٹر کسانوں کے لیے ایک معلوماتی فورم ہے جو بہتر پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے ان ٹیکنالوجیوں اور زرعی طریقوں سے متعلق بات چیت کرنے، سوال کرنے اور جانچنے کے لیے ہے۔ میں اچھی فصلوں اور بہتر پیداواری صلاحیت کے لیے یہاں سے حاصل کیے گئے علم کو عملی جامہ پہنانے کا منتظر ہوں،" آصف نے کہا۔
Bayer کے بارے میں
Bayerصحت کی دیکھ بھال اور غذائیت کے حیاتی علوم کے شعبوں میں بنیادی قابلیت والا عالمی ادارہ ہے۔ اس کی مصنوعات اور خدمات بڑھتی ہوئی اور عمر رسیدہ عالمی آبادی کی طرف سے پیش کردہ بڑے چیلنجوں پر قابو پانے کی کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ اسی طرح، گروپ کا مقصد اپنی کمائی میں اضافہ کرنا اور اختراع اور ترقی کے ذریعے افادیت پیدا کرنا ہے۔ Bayer پائیدار ترقی کے اصولوں کی پابند ہے، اور Bayer برانڈ پوری دنیا میں اعتماد، بھروسہ اور معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 2019 میں، گروپ نے تقریباً 104,000 افراد کو ملازمت دی اور اس کی سیلز 43.5 بلین یورو تھی۔ مصارف اصلی 2.9 بلین یورو، R&D کے اخراجات 5.3 بلین یورو تھے۔ مزید معلومات کے لیے، www.bayer.com پر جائیں۔
حفصہ زبیر، مواصلات اور سرکاری معاملات کی سربراہ
