Bayer Pakistan کراپ سائنس (Crop Science) نے ملتان میں اپنے سپلائی چین گودام کو 45 پینل والے شمسی نظام میں تبدیل کر کے نئے سال کا آغاز کیا۔
یہ گودام APAC کے پورے خظے میں کراپ سائنس (Crop Science) ڈویژن میں پہلی سپلائی چین کی سہولت ہے جو 100% شمسی توانائی سے چلے گی۔ یہ سسٹم روزانہ 20 kWh تک توانائی پیدا کر سکتا ہے، جو روزانہ کے آپریشنز کو چلانے کے لیے کافی ہے اور نیٹ میٹرنگ کی سہولت کے ساتھ Bayer کو بجلی کی زیادہ لاگت کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے بجلی کا ایک خود مختار پیدا کار (IPP) بننے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں 5,000 یورو کی سالانہ توانائی کی بچت ہو گی۔
یہ Bayer کی پائیداری کی کوششوں کے لیے ایک اہم شراکت ہے اور اس بات کی مزید تصدیق ہے کہ ہم معاشرے اور ماحول کے لیے مثبت اثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگلے تین مہینوں میں، کمپنی شمسی نظام کی کارکردگی کی نگرانی کر کے جائزہ لے گی، جس کی بنیاد پر پاکستان بھر میں دیگر سپلائی چین سائٹس کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔